خان صاحب ہیٹ ٹرک کے عادی ہیں،شادیوں کی بھی کر ڈالی: ناصر حسین شاہ


کراچی(24نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کی حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے منتشر قومی موومنٹ قرر دے دیا، عمران خان کی تیسری شادی پرکہا پہلے کرکٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرتے تھے، کرکٹ چھوٹی تو شادیوں کی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن آفسر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ بولے اور جم کر بولے۔ انہوں نے ایم کیوایم کو منتشر قومی موومنٹ قرار دیا اور کہا ایم کیوایم کا حال اتنا اچھا نہیں ہے  اور پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کے الزام کو مسترد کرتی ہے۔                      

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب ہیٹرک کرنے کے عادی ہیں۔ انہوں نے شادی کی ہیٹرک کرلی ہے۔ مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے 12 امیدوارسینیٹ کے انتخابات میں جیتیں گے۔