پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا رجحان,مجموعی پیداواری حجم میں 1.4 فیصد کمی رکارڈ کی گئی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں موجود بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، صرف دسمبر میں مجموعی پیداواری حجم میں 1.4 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران پیٹرولیم مصنوعات، فرٹیلائزر، فوڈ سیکٹراور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی کے باعث 1 ماہ کی مجموعی پیداوار گزشتہ دسمبر سے کم ہوئی۔ تاہم مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ مالی سال سے 5.5 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

  پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے اختتام تک مجموعی طور پر سب سے زیادہ اضافہ الیکٹرونکس سیکٹر میں دیکھا گیا۔ جس کی پیداوار 50 فیصد بڑھ گئی۔ لوہے اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 37 فیصد اور آٹو سیکٹر کی کی پیداوار گزشتہ سال سے 22 فیصد زیادہ رہی۔ 6 ماہ کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 10 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار 9 فیصد زیادہ ہوئی۔ تاہم اس دوران لکڑی کی مصنوعات کی تیاری میں 19 فیصد اور فرٹیلائزر کی پیداوار میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔