’’میرے عزیز ہم وطنو‘‘کیساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت آج 24 نیوز پر جلوہ گر ہونگے


24نیوز: دل تھام لیں، تھا جس کا انتظار آگیا وہ شاہکار، ہردلعزیز ملک کے نامور اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت آج ٹوئنٹی فورنیوز کی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت آج  ’’میرے عزیز ہم وطنو ‘‘ پروگرام کا 24 نیوز پر آغاز  کریں گے۔ان کا منفرد پروگرام میرے عزیز ہم وطنو، آج رات آٹھ بجے نشر ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ان کے تاحکم ثانی ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کردی تھی اور7 فروری کو عدالت نے سماعت کے بعد  ان پر عائد پابندی کو ختم کردیا ۔ 

یاد رہے کہ معروف اینکر پرسن،مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ برس دسمبر میں 24نیوز نیٹ ورک کو بطور صدر جوائن کیا تھا جسے دنیا بھر کے ناظرین نے بے حد سراہا تھا۔