ٹریفک قوانین کی پاسداری،24 نیوز کی مہم کامیابی سے جاری


کراچی(24 نیوز) ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران 24 نیوز کراچی بیورو کی ٹیم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ شہریوں کو دورانِ سفر اپنی حفاظت کرنے کے لئے آگاہی دی،سندھ حکومت نے بھی 24نیوز کی اچھوتی مہم کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آپ کی جان بے حد قیمتی ہے۔اس کی حفاظت کیجئے۔ 24نیوز کی ٹیم نے کراچی کی سڑکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو پمپلٹس تقسیم کیئے۔ شہریوں نے بھی 24نیوز کی کاوش کو سراہا۔ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ سمیت سیاسی رہنماؤں نے 24نیوز کے اقدام کو دیگرچینلز کے لئے باعثِ تقلید قرار دیا۔

ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شہریوں میں شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے۔ سڑکوں پر سفر کے دوران احتیاط اور قوانین کا احترام کرنا انتہائی لازمی ہے۔ شہری اگر ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہیں تو اس میں ان کی حفاظت کے ساتھ دوسرے بھی نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ٹوئنٹی فور نیوز کی مہم کا مقصد بھی ہے۔خود بھی محفوظ رہیئے اور دوسروں کی بھی حفاظت کیجئے۔