شاید آفریدی کی عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد


کراچی (24 نیوز) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد دیدی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ دعا ہے آپ کی اور بھابھی کی نئی زندگی خوشیوں سے بھری ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے فیورٹ کھلاڑی عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد دی اور دعا دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور بھابھی کی نئی زندگی خوشیوں سے بھری ہو۔ خان صاحب کی تیسری شادی کے بعد ان کے چاہنے والے ان کو مسلسل مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا عرف پنکی بی بی سے شادی کرلی۔ مفتی سعید نے لاہور میں نکاح پڑھایا۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کی تقریب میں بطور گواہ شریک ہوئے۔ شادی بشریٰ مانیکا کے گھر میں ہوئی، قریبی دوستوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔