منڈی بہاؤالدین، بینک منیجر کھاتہ داروں کے 1 ارب لے کربیرون ملک فرار

منڈی بہاؤالدین، بینک منیجر کھاتہ داروں کے 1 ارب لے کربیرون ملک فرار


منڈی بہاؤالدین (24نیوز) امانتوں کے رکھوالوں کا عوام کے اعتماد سے کھلواڑ، منڈی بہاؤالدین میں بینک منیجر کھاتہ داروں کے ایک ارب روپے لے کربیرون ملک رفوچکر ہو گیا، متاثرین کھاتہ داروں کا احتجاج، سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کرتے رہے۔

بنک آف پنجاب منڈی بہاؤالدین برانچ منیجر اکاؤنٹ ہولڈرز کے کروڑوں روپے اورلاکھوں یورولے کر رفوچکر ہو گیا۔ متاثر ین کا شدید احتجاج، سڑک بلاک کرمظاہرہ کیا اوربینک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ کھاتہ داروں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔

 ذرائع کے مطابق بینک منیجر صداقت گوندل نے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کیا۔صداقت گوندل کو کچھ عرصہ قبل بینک میں بے ضابطگیوں پر ہٹا دیا گیا تھا، اس کے باوجود وہ برانچ منیجر کے طورپر کام کرتا رہا۔

مفرور بینکار کی تفصیلات 24نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ موصوف ملائشیا فرار ہو گیا ہے۔