عمران خان کی تیسری شادی، پارلیمنٹ ہاؤس مبارکبادوں سے گونج اُٹھا


اسلام آباد (24 نیوز) اراکین پارلیمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارک باد پیش کی۔ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے اراکین نے عمران خان اور بشری مانیکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی پر جہاں پارٹی کے کارکن خوش ہیں وہیں اراکین اسمبلی بھی پھولے نہیں سما رہے۔ قومی اسمبلی میں اراکین کی مبارکوں سے اسمبلی ہال گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداروں کے ٹکراؤ سے بہتر ہے ججوں کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے، شاہد خاقان عباسی

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی خواتین اراکینِ اسمبلی نے عمران خان کی شادی کی خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپوزیشن کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ دیکھنے میں لیکن ساتھ ہی خان صاحب کی غیر مستقل مزاجی کو ہدفِ تنقید بھی بنایا گیا۔

متعلقہ خبر:بشریٰ بی بی بنیں بشریٰ خان,کپتان کے دل سے جمائما کی یادیں بھلانا بڑا امتحان

واضح رہے کہ عمران خان کی شادی ان دنوں ہر جگہ موضوع بحث ہے اور اس شادی کو خان صاحب کے سیاسی کیریئر اور پارٹی مستقبل کے لیے بھی کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔