لندن کی سرد شام میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب


لندن (24 نیوز) لندن میں سجی برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی تقریب ، ریڈ کارپٹ اور چکا چوند روشنیوں میں فلمی ستاروں کی سج دھج۔ دی شیپ آف واٹر، تھری بل بورڈز اور میزوری سمیت ڈارکسٹ آورز ایوارڈز لے اڑیں۔

لندن کی سرد شام، برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں فلم، فیشن، انٹرٹینمنٹ اسٹارز کی کہکشاں سج گئی۔ تقریب میں خواتین کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے ”می ٹو“ کا سیاہ رنگ نمایاں رہا۔ دی شیپ آف واٹر، بافٹا ایوارڈز کی دوڑ میں 12 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست تھی، جو صرف تین ایوارڈ حاصل کرسکی۔

تھری بل بورڈز، آؤٹ سائیڈ ایبنگ، میزوری نے پانچ ایوارڈز مار لئے۔ تھری بل بورڈز ایک غم زدہ ماں کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کے قتل کے بعد انصاف کی تلاش میں رہتی ہے۔

برٹش فلم اکیڈمی کے صدر، برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی بافٹا ایوارڈز میں شرکت کی۔ فلم 'ڈارکسٹ آورز' میں عمدہ اداکاری پر گیری اولڈمین کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ ’دی شیب آف واٹر‘ نے تین ٹرافیاں بھی اپنے نام کیں۔ آئی ٹو نیا، اینی میٹڈ فلم ’کو کو‘ ’گیٹ آﺅٹ‘ نے بھی مختلف کیٹیگری میں ایوارڈز جیتے۔