لائن آف کنٹرول پرفائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پرفائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد(24نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں رواں ہفتے بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوان بھی شہید ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر ا?ج بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ کو گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا اور تازہ واقعے پر پیشی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں یہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری طلبی ہے۔