پارلیمنٹ میں آج بھی لعنت کے الفاظ کی صدائیں گھونجتی رہیں


اسلام آباد(24نیوز) پارلیمنٹ میں آج بھی لعنت کے الفاظ کی صدائیں گھونجتی رہیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کہتے ہیں پارلیمنٹ میں قانون بناکر چور کوپارٹی صدر بنایا گیا تب تنقید کرنے والے کہاں تھے؟

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں آج بھی لعنت کے الفاظ پر آوازیں اٹھتی رہیں۔تحریک انصاف کے مراد سعید نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب پارلیمنٹ میں قرآن اور حدیث کے منافی قانون سازی کی جا رہی تھی۔ہم ابھی بھی ان لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک شخص کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔

اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا۔شیخ رشید اپنے استعفی کے حوالے سے خود جواب دیں گے۔جبکہ مرادسعیدکاکہناتھا چوروں،ڈاکووں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں پر آج بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ہم پارلیمان کے خلاف نہیں بلکہ اس کا تقدس بحال کریں گے۔