آف شور کمپنیوں کا معاملہ، اہلیہ سمیت پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نیب میں طلبی

آف شور کمپنیوں کا معاملہ، اہلیہ سمیت پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نیب میں طلبی


لاہور (24 نیوز) نیب لاہور نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان اوران کی اہلیہ کی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ مختلف اداروں سے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آف شور کمپنی کیس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک اور ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ ہونٹ کو خط لکھا۔

 خط میں واضح کیا گیا کہ تمام تفصیلات 23 جنوری تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت۔ نیب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو  کو بھی خط لکھا گیا۔

تمام اداروں سے علیم خان اور انکی اہلیہ کرن علیم خان کی کمپنی ہیکھسم اوورسیز لمیٹڈ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔