عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب

عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب


اسلام آباد( 24نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے، نواز شریف کا استقبال کرنیوالوں کو ”گدھا“کہنا مہنگا پڑ گیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔  نوازشریف کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ
مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں استقبالی ریلی نکالی تھی،اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ جو بھی ن لیگی ان مجرموںکے استقبال کیلئے جائے گا وہ گدھا ہوگا۔