بلاول نے ایک بار پھر عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا

بلاول نے ایک بار پھر عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا


لاہور( 24نیوز )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے ایک بارپھرکپتان کونشانے پرلے لیا،بولے عمران خان سازش کے ذریعے اقتدارحاصل کرناچاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے الیکشن کاررواں کاپنجاب کے شہروں میں بھرپور استقبال کیاجارہاہے۔

بلاول بھٹوکاالیکشن کاررواں پنجاب میں بھی خوب جوش وخروش کے ساتھ رواں دواں ہے،بلاول بھٹونےایک بار پھرکپتان کوکھری کھری سناڈالیں۔لالہ موسیٰ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاعمران خان عوام میں مقبول نہیں۔وہ سازش کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا شہرشہر زبردست استقبال کیا جارہاہے،جیالےبڑےپرجوش دکھائی دیتے ہیں،آج چیئرمین پیپلزپارٹی نےلالہ موسی سےاپنے سفر کا آغازکیا۔لالہ موسیٰ کے بعدپیپلزپارٹی کاالیکشن کاررواں منڈی بہاوالدین، گجرات ،سرگودھا،گوجرہ اوربھلوال میں جیالوں کا لہوگرماتارہا۔

ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے، پارٹی رہنماﺅں اور جیالوں نے ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ لاہور کے 11 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

  یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔  عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب

پیپلز پارٹی کے رہنما غلام محی الدین کی رہائش گاہ گلبرگ میں بلاول بھٹو کے استقبال کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا، جس میں صدر لاہور عزیز الرحمان چن، امیدوار این اے 123 زاہد ملک، امیدوار این اے 130 ممتاز خالد، امیدوارپی پی 149 میاں محمد اسلم، اشرف بھٹی سمیت پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کے استقبال اور ریلی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام آج بی بی کے بیٹے کا شاندار استقبال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر استقبالیہ کیمپ پر بلاول بھٹو عوام سے خطاب کریں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے،حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ کسی نے پیپلز پارٹی کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی تو لاہور کی سٹرکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔

یاد رہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی آج لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ کرینگے اور بھر پور طاقت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔