کپتان کے نئے گھر میں ایک کمرہ ایسا جس میں۔۔۔۔۔

کپتان کے نئے گھر میں ایک کمرہ ایسا جس میں۔۔۔۔۔


 اسلام آباد(24نیوز) کپتان اپنی جسمانی فٹنس کے بارے میں فکر مند، ذہنی فٹنس کے ساتھ جسمانی فٹنس بھی ضروری، سیاست تو ہوتی ہی رہے گی اگر فٹنس نہ ہو کیا فائدہ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اپنی صحت کو لے کر کافی پریشان ہیں۔کپتان کا کہنا تھا سیاست تو ہوتی رہے گی لیکن اگر انسان فٹ نہ ہو تو سارے کاموں  پر اثر بھی ہوتا ہے اور نہ انسان صحیح توجہ دے پاتا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔عابد باکسر نے شہباز شریف پر سنگین الزامات لگادیئے 

 علاوہ ازیں عمران خان نےنئے گھر میں نئی مشینیں منگوا لیں۔ ذہنی فٹنس کے ساتھ جسمانی فٹنس بھی ضروری ہے۔ کپتان نے نئے گھر میں جم بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ نئے گھر میں فٹنس مشینوں کے لیے کمرہ بھی مخصوص کر لیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب 

 واضح رہے کہ جسمانی فٹنس کے لئے ایکسرسائز کا سامان بھی منگوا لیا گیا۔ ایکسرسائز کے لئے بینچ پریس ، ڈمبلز، یوگا میٹ، رننگ سائیکل منگوا لی گئی۔ کپتان ویٹ ٹریننگ کے ساتھ یوگا کی مشقیں بھی کریں گے۔