نواز شریف کی جائیداد کون، کیسے ضبط کریگا مجھے علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

نواز شریف کی جائیداد کون، کیسے ضبط کریگا مجھے علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(24نیوز) فارن آفس کی بریفنگ میں صحافی نے  نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی سے متعلق سوال پوچھا  جس پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے جواب میں کہا انہیں اس بات کا علم نہیں کہ نواز شریف کی جائیداد کس نے اور کیسے ضبط کرنی ہے۔ 
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ بھارتی کوششوں کے باوجود ر مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی پورٹ کا شائع ہونا پاکستانی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے کہ اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاج رکارڈ کرایا گیا، یورپی یونین کے سفیر کو بھی تشویش سے آگاہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو کے بارے میں آخری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے ۔ بھارت ابھی تک جواب نہیں دے سکا۔ ایون فلیڈ فیلٹس سے متعلق سوال پر ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کون کرے گا اس کا انہیں علم نہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔