اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا


 24نیوز: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رک ہی گیا۔ مسلسل تین روز کی بے قدری کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 128 روپے 48 پیسے پر مستحکم رہی۔ جبکہ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 19 پیسے کم ہو کر 149 روپے 18 پیسے اور برطانوی پونڈ کی 46 پیسے کم ہو کر 167 روپے 14 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری کے باوجودسابقہ حکومت کی کامیابی 

 چینی یوآن بھی 15 پیسے سستا ہو کر 18 روپے 97 پیسے کا ہو گیا،، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 70 پیسے کے اضافے سے 129 روپے 70 پیسے ہو گئی۔ تاہم دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا۔

 رواں ہفتے کے پہلے تین روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 94 پیسے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito