لاہور ( 24نیوز ) مناواں کے ایک مدرسے میں طلباء کے درمیان جھگڑا، بینچ لگنے سے ایک طالب علم جاں بحق، سبزہ زار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے چارافراد کوگرفتارکرلیا۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 6،09pmدسمبر 2019
تفصیلات کے مطابق مناواں میں واقع ایک مدرسے کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پندرہ سالہ نعیم اورصابرمیں لڑائی ہوئی۔اس دوران نعیم کودھکا لگا اوروہ بینچ سے ٹکرا گیا۔چوٹ شدید لگنے کی وجہ سے نعیم موقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس نے صابرکوحراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایاز صادق کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 6،08pmدسمبر 2019
دوسری جانب سبزہ زار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے4 ملزم گرفتارکرلیے ہیں۔ ملزمان میں ذوہیب،تیمور،رضا احمداورکامران شامل ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف،2عدد رپیٹر،36گولیاں اورکارتوس برآمد کیے ہیں۔