ن لیگ کی گیم،ٹکٹوں کا لالچ دے کر اہم رہنماؤں کو منا لیا

ن لیگ کی گیم،ٹکٹوں کا لالچ دے کر اہم رہنماؤں کو منا لیا


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن کی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی نئی حکمت عملی کامیاب، قیادت نے اختلافات ختم نہ ہونے کی صورت میں حلقے اوپن رکھنے کی تنبیہ کی تھی، جس کے بعد راولپنڈی،فیصل آباد اور لودھراں میں لیگی دھڑے ایک ہوگئے،جہلم میں بھی مقامی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا۔

 24نیوز ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی نئی حکمت عملی کامیاب ہوگئی۔ ن لیگ نے اختلافات ختم نہ ہونے کی صورت میں حلقے اوپن رکھنے کی تنبیہ کی تھی۔        راولپنڈی فیصل آباد اور لودھراں میں لیگی دھڑے ایک ہوگئے۔     پارٹی کی قیادت نے راولپنڈی اور لودھراں کے دونوں دھڑوں کے ٹکٹ باہمی صلح سے مشروط کیے تھے۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

واضح رہے کہ راولپنڈی میں چوہدری تنویر اور حنیف عباسی دھڑے میں صلح کے بعد حنیف عباسی اور دانیال تنویر کو ٹکٹ ملیں گے۔  فیصل آباد میں بھی رانا ثنااللہ اور چودھری شیر علی میں بھی اختلافات ختم ہوچکے ہیں۔ لودھراں میں صدیق بلوچ ن لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی ہوں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:آصف علی زرداری نےانتخابی طبل جنگ بجادیا 

 واضح رہے کہ ضمنی انتخاب جیتنے والے اقبال شاہ کے بیٹے کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ ملے گا۔ علاوہ ازیں صدیق بلوچ اور اقبال شاہ نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگ کا کچھ دیگر اضلاع میں بھی یہی فارمولا استعمال کرنے کا فیصلہ۔جہلم میں بھی مقامی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا۔