پی ایس ایل فائنل سےپہلے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا


دبئی(24نیوز) پی ایس ایل تھری فیصلہ کن مراحل کی طرف گامزن ہے، فائنل سر پر آگیا، اس موقع پر اسلام آباد یونائٹڈ کو لگ گیا ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔

دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فائنل سے پہلے لگا ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلش بلے بازوں ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز نے کراچی میں فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی، دونوں کھلاڑیوں نے اپنے فیصلے سےٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف مرحلہ سجنے کو تیار، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

سابق چیمپئن اسکواڈ میں شامل دیگر غیر ملکی کھلاڑی جن میں جے پی ڈومنی ، سمیت پاٹیل ، لک رونکی سمیت باقی تمام کھلاڑی کراچی میں فائنل کھیلنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مینڈیٹ کی دعویدارایم کیوایم کو دھچکا ،دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے 

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز کے متبادل کھلاڑی لینے یا نہ لینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کے امکانات انتہائی کم ہیں۔