نوجوانوں کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد،ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی

نوجوانوں کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد،ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی


گجرات(24نیوز) 3 نوجوانوں کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد، ملزم مکرم نے 3طالب علم کو اغوا کر کے تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے سروس موڑ سے ملزم مکرم نے ساتھیوں سے مل کر تین نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ ڈیرے پر لے جا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جو بعد میں سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔ ویڈیو منظر عام پر آئی تو قانون حرکت میں آگیا۔ ڈی پی او گجرات نے نوٹس لے لیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس نے ویڈیو بنانے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والا گروہ پکڑاگیا 

 پولیس کے مطابق تشدد کرنے والے بھی سویڈش کالج کے طالب علم ہیں۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ تشدد کیس میں ملوث دیگر ملزم بھی بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ کالج کے دیگر اسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ انہیں بھی کالج سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ ہمارا کوئی قصور بھی نہیں نہ ہی ہم اس لڑائی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انسانیت شرمندگی کے دہانے پر پہنچ گئی 

   واضح رہے کہ ملزم مکرم اور اس کے ساتھیوں کو پولیس کے مطابق کالج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔