پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے: بلاول بھٹو

پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے: بلاول بھٹو


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا ہے کہ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ جس بھی ملک میں مقیم ہیں وہاں اپنے ملک کا دفاع کریں۔ 

 چیئرمین پیپلزپارٹی سےپیپلزپارٹی اوور سیز کے عہدے داروں سید زاہد عباس اور علی اصغر شاہد کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر  بلاول بھٹو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ جس بھی ملک میں مقیم ہیں وہاں اپنے ملک کا دفاع کریں اوردنیا کو بتائیں کہ پاکستان ہی دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے۔

یہ بھی پؑڑھیں:مینڈیٹ کی دعویدارایم کیوایم کو دھچکا ،دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
 
 بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے آپ بہتر طور پر پاکستان کی نمائندگی کر کے دنیا کو باور کرا سکتے ہیں۔

 ہماری قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں اور دہشتگردوں سے مزاحمت کی موجودہ حکومت کے دوران بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا جو کہ انتہائی تشویش کی بات ہے۔

 پڑھنا نہ بھولیں:ریکارڈ مالیت کے قرضے، حکومت کے اخراجات پورے نہ ہو سکے
 
 بلاول بھٹو نے وفد کو ہدایت کی کہ بیرونی ملک آباد اپنے ہم وطن بھائیوں سے قریبی رابطے میں رہیں۔ اگر ان کے کوئی مسائل ہوں تو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ان کے مسائل حل کرائیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے جہاں آراء وٹو نے بھی ملاقات کی۔