13 ہزار دہشتگرد گرفتار کیے،چین کا دعویٰ

13 ہزار دہشتگرد گرفتار کیے،چین کا دعویٰ


بیجنگ(24نیوز) چینی سٹیٹ کونسل نے انسداد دہشتگردی کے اقدام پر وائٹ پیپر جاری کردیا، چین نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 سالوں کےدوران 13ہزار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سٹیٹ کونسل نےانسداد دہشتگردی کے اقدام پر وائٹ پیپر جاری جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چین نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں13ہزار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،تمام گرفتار ملزموں کو سزائیں دی گئیں،1ہزار 588گینگز کو پکڑا،2ہزار سے زائد دھماکا خیز ڈیوائسزبرآمد کی گئیں۔

چین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمان اکثریتی خطے سنکیانگ سے 2014 سے اب تک 13ہزار دہشت گرد قرار دیے گئے افراد کو گرفتار کر کے سیکڑوں دہشت گروہوں کو ختم کردیا ہے،واضح رہے کہ سنکیانگ میں 2009 میں ہونے والے خونی فسادات کے بعد چین نے وہاں کی مسلم برادری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا اور انہیں حکومت کے حراستی کیمپوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔