قید یا رہائی،غیر ملکی ماڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

قید یا رہائی،غیر ملکی ماڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا


لاہور(24نیوز)رہائی ملے گی یا پھر لمبی جیل ہو گی۔غیر ملکی ماڈل کیس میں فیصلہ تیار ،ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے فیصلہ لکھ لیا ، کل سنایا جائے گاؒ۔

ایک سال سے زائد عرصہ سے پیشیاں بھگتنے والی ملزمہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکو  کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں،کل فیصلہ سنایا جائے گا،ملزمہ نے  دعائیں شروع کردیں،جیل ملازمین سے بھی دعائوں کی اپیل کردی۔

 ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو گزشتہ سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا ملزمہ کی جانب سے سردار اصغرمحمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے کیس لڑا ۔وکیل نے غیر ملکی حسینہ کا بھرپور دفاع کیا ،ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی تھی، ملزمہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سیشن عدالت میں پیش ہوتی رہی، ملزمہ کبھی روتی اور کبھی ہنستی دکھائی دی ،ملزمہ کی اپنے وکیل کیلئے فلائنگ کس بہت مشہور ہوئی۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ میرا وکیل سب سے اچھا ہے ،مجھے رہائی ملے گی ، ملزمہ کے جذباتی بیانات بھی خبروں  کی زینت بنتے رہے ،وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے سامان سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ۔ کسٹمز کی جانب سے پراسیکیوٹر افتاب احمد ںے دلائل دیئے تھے۔

عدالت ںے فریقین کی حتمی بحث کے بعد 20 مارچ کیلئے فیصلہ محفوظ کیا۔کسٹم کے مطابق ملزمہ سے ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔جبکہ ملزمہ نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بیگ عدالت میں پیش کیا وہ میرا بیگ نہیں ہے۔کسٹمز ںے کسی کی منشیات مجھے پر ڈال دی مجھے آسان ٹارگٹ بنایا گیا ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer