امریکی ہائی سکول میں فائرنگ کا واقعہ، مرنے والوں میں پاکستانی لڑکی بھی شامل


کراچی(24نیوز) کراچی کاپھول امریکا میں مسل دیا گیا۔ سبیکا کی مسکان دہشت گردوں نے چھین لی۔ ہونہا ر طالبہ کو ہیوسٹن کے اسکول میں گیارہ طلبہ سمیت شہید کردیا گیا.والدین کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

وہ پھول جو ابھی کھلنا تھا  جس نے ابھی اپنے گھر میں بہارلانی تھی۔خوشبو سے گھر کومسحورکن بنانا تھا مگر یہ پھول تو کھلنے سے پہلے ہی مرجھاگیا۔یہ پھول تھا کراچی کی ہونہارطالبہ سبیکا شیخ.

کراچی کی سبیکا شیخ کوامریکا کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں دہشت گرد طالبعلم فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ جہاں اس کے ساتھ دیگر دس طلبہ بھی جان سے گئے۔ سبیکا کا اعلی تعلیم حاصل کرنے کاخواب بھی چکنا چور ہوگیا اوروالدین کی خوشیاں بھی غموں میں بدل گئیں۔

پڑھنا مت بھولیں: امریکی ہائی سکول میں فائرنگ، 10افراد ہلاک، 12 زخمی 

سبیکاشیخ کےوالد کا کہنا ہے کہ سبیکا21اگست 2017 کو 75طلبہ کے ساتھ امریکی یوتھ پروگرام کے تحت ٹیکساس گئی ۔وہ انتہائی ہونہارطالبہ تھی۔ ہمیشہ کلاس میں پہلی پوزیشن لیتی تھی۔9جون کو واپس آنا تھا,ایک ایک دن گن کرگزاررہے تھے .

امریکا میں شہیدہونے والی کراچی کی ہونہا طالبہ سبیکا کی بہن سوہا عزیز بھی غم سےنڈھال ہے۔سوہا کاکہنا ہےکہ آپی سے افطار کے وقت بات ہوئی تھی۔آپی نے کہاکہ پاکستان واپسی میں 19 دن رہ گئے ہیں۔میری جب لڑائی ہوتی تو سبیکا آپی مجھے بچاتی تھیں۔میرے لئے جرنل اوربہت سارے گفٹ لئے تھے۔

جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے سبیکا شیخ کے والد سے رابطہ کیا ہے، عائشہ فاروقی نے بتایا ہے کہ سبیکا کی میت پیر تک پاکستان پہنچا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیوبا میں فضائی طیارہ گر کر تباہ، 110 افراد ہلاک 

سابق صدر آصف علی زرداری ,بلاول بھٹو اوروزیراعلی شہبازشیریف نے سبیکا کی شہادت پر اظہارافسوس کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی۔ بلاول بھٹوکاکہنا ہےکہ واقعے میں ہماری بیٹی سبیکا کی ہلاکت پر دلی صدمہ پہنچا ۔سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتا فے کے ہائی سکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور  12 زخمی ہو ئے تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں  پاکستان لڑکی سبیکا  شہید ہوئی۔