ملک میں دو قانون ہیں،پنجاب کا الگ،سندھ کا الگ ہے:شرجیل میمن

ملک میں دو قانون ہیں،پنجاب کا الگ،سندھ کا الگ ہے:شرجیل میمن


کراچی( 24نیوز )سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ بیان احمقانہ ہے،جس سے ملکی سلامتی داو¿ پر لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،شرجیل انعام میمن کے وکلا نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی، آئیندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیان پر جرح کریں گے، سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی گئی، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق نواز شریف نے احمقانہ بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا فوج سے خراب تعلقات کا اعتراف

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارٹی نے نواز شریف کے بیانات پر اپنا موقف پارلیمنٹ میں دے دیا ہے،،پیپلز پارٹی اس طرح کے بیانات کے سخت خلاف ہے، اس ملک میں دو قانون چل رہے ہیں، پنجاب کا الگ اور سندھ کا الگ ہے۔