بھارت نے

بھارت نے "مادھوری" کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا


نئی دہلی (24 نیوز) بھارت نے " مادھوری " کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا، اپنی ہی سفارت کار کے خلاف دہلی کی عدالت کا فیصلہ آ گیا۔ مادھوری گپتا پر پاکستان کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں تعینات اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا۔ گزشتہ روز نئی دہلی کی عدالت نے جاسوسی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات رہنے والی سفارت کار مادھوری گپتا ملک کی خفیہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا کڑا وار، چناب اور جہلم کا پانی روک لیا 

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران مبینہ طور پر ان کی دوستی پاکستانی حکام مبشر رضا رانا اور جمشید سے ہو گئی۔ اس دوران مادھوری گپتا اہم افسران اور ان کے خاندانوں کے بارے میں تفصیلات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتی رہی ہیں۔