پاکستان کو سنوارنے والی تحریک انصاف پشاور کا حلیہ بگاڑنے پر بضد

پاکستان کو سنوارنے والی تحریک انصاف پشاور کا حلیہ بگاڑنے پر بضد


پشاور (24 نیوز)   خیبر پختونخوا حکومت کا میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی ) شہر کا حلیہ بگاڑنے کے بعد اب تاریخی جناح پارک کو ہڑپ کر رہا ہے۔ کیونکہ اب باغ بھی بی آر ٹی کے راستے میں آ گیا ہے۔

پھولوں کے شہر پشاور کو تاراج کرنے میں خود باغبان لگے ہوئے ہیں۔ جناح پارک جو کسی زمانے میں "کننگھم پارک" کہلاتا تھا۔ اپنی تاریخی اور سماجی حیثیت رکھنے کے باوجود بی آر ٹی کی زد میں آ کر انجام کو پہنچنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک صوابی میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کے لیے تفریحی مقامات بنانے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے۔ لیکن نئے پارک تو درکنار دوسرے پارکوں کے بعد اب تو اس منصوبہ کے لیے جناح پارک کو بھی قربان کیا جا رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت تاریخی مقامات کو ضائع ہونے سے بچائے اور جناح پارک خراب کرنے کے بجائے کوئی اور راستہ تلاش کرے۔