تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دلی رنج اور افسوس ہوا : مریم اورنگزیب

 تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دلی رنج اور افسوس ہوا : مریم اورنگزیب


لاہور( 24نیوز ) مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ  تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس ہوا، عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ ‎دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا، ‎پاکستان کی معیشت ، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے، ‎نوازشریف صاحب نے اپنے دور میں ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے یہ منصوبہ شروع کیاتھا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا ، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا، کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے، عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی،‎وہ ملک وقوم کے لئے بری خبر ہیں،‎ جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی جھوٹ کو پسند نہیں کرتا ۔

مریم اورنگزیب کامزید کہناتھاکہ عمران صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ‎جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی، ‎ جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔