پاکستانی عازمین حج کیلئے بری خبر

پاکستانی عازمین حج کیلئے بری خبر


اسلام آباد( 24نیوز ) سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی، نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت ہونے والی دوسری قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہے،سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کا کوٹہ بڑھائے جانے کے بعد دوسری قرعہ انداز کل ہونا تھا، وزارتِ مذہبی امور نے حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی ملتوی ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کےمطابق نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعد کیا جائے گا، واضح رہے کہ حج سکیم 2019 کے لیے ہونے والی پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزاروں کے لیے حکومت نے نئے موصول شدہ کوٹے کے تحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کریا تھا۔

وزارت مذہبی امور نے پہلے حج درخواستوں کی دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی کی دوپہر 3 بجے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔