مودی کا ایک بار پھر مذاق بن گیا

مودی کا ایک بار پھر مذاق بن گیا


نئی دہلی(24 نیوز) نریندرمودی نے 5سال میں پہلی پریس کانفرنس کی اوروہ بھی مذاق بن گئی، جلسوں میں دھاڑنے والے مودی نے سوالوں پراپنے ہونٹ سی لئے۔

بھارتی وزیر اعظم کی 5 سال میں پہلی پریس کانفرنس مذاق بن گئی۔ جلسوں میں بھڑکیں مارنے والے وزیراعظم نے خاموشی کا سہارا لے لیا۔ مودی کی پہلی کانفرنس کی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے کسی صحافی کے سوال کا جواب ہی نہیں دیا۔ ان سے پوچھے گئے سوالوں کےجواب بی جے پی کے صدر امیت شاہ دیتے رہے۔ مودی کی خاموشی انھیں ہدف تنقید بنادیا۔۔سوشل میڈیاپر راہول گاندھی سمیت مختلف شخصیات نے مودی کی کلاس لےلی۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ چٹکلے چھوڑے تو دوسری طرف بھارت کے ایک اخبار نے پہلے صفحے پر خالی جگہ چھوڑ دی۔یہ درج کیا گیا کہ جب مودی سوالوں کےجواب دیں گے تو خالی جگہ پُرکردی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer