تحریک لبیک کے دھرنے کو ختم کرنے سے متعلق مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

تحریک لبیک کے دھرنے کو ختم کرنے سے متعلق مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا


اسلام آباد (24 نیوز): تحریک لبیک کا فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کو ختم کرنے سے متعلق مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات ممکنہ طور پر راجہ ظفرالحق کے گھر پر ہی ہوں گے، مذاکراتی دور میں دھرنے کو پُر امن انداز میں ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

مذاکرات میں راجہ ظفرالحق، پیر امین الحسنات سمیت علماء و مشائخ کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دھرنے کے گرفتار مظاہرین اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر بھی بحث کی جائے گی۔