افغانستان ایشیا میں جونیئر کرکٹ کا نیا حکمران بن گیا

افغانستان ایشیا میں جونیئر کرکٹ کا نیا حکمران بن گیا


 کوالالمپور (24 نیوز): افغانستان نے پاکستان کو 185 رنز کے سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا، افغان باؤلرز نے پاکستانی بیٹنگ کا بھرکس نکال دیا، ایونٹ میں دوسری مرتبہ قومی انڈر 19 ٹیم افغانستان کے خلاف 100 رنز بنانے میں بھی ناکام رہی۔

 

کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو 185 رنز سے شکست دے کر افغانستان ایشیا میں جونئیر کرکٹ نیا بادشاہ بن گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اکرام فیضی کے شاندار 107 رنز کی بدولت افغانستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے، افغانستان کی طرف سے رحمن گل نے 40 اور ابراہیم زدران نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد موسی نے تین، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 249 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو کوئی پاکستانی بلے باز افغان باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم محض 63 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

افغانستان کی مجیب زدرا نے 13 رنز کے عوض 5 اور قیس احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عمدہ بلے بازی پر اکرام فیضی کو مین آف دی میچ جبکہ مجیب زدران کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا