بلاول بھٹو نے کراچی ڈویژن کے صدر کیلئے سعید غنی کا نام تجویز کردیا


کراچی (24 نیوز): پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کی معذرت کے بعد کراچی ڈویژن کی صدارت کے لئے قرعہ سعید غنی کے نام نکل آیا،  پارٹی سربراہ بلاول بھٹو نے ڈویژنل صدر کراچی کے لئے سعیدغنی کا نام تجویز کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے معذرت کے بعد سعید غنی کا نام کراچی ڈویژن کے صدر کیلئے تجویز کر دیا ہے۔ اعلیٰ قیادت کراچی کی مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کرے گی، پیپلز پارٹی سندھ نے بھی کراچی ڈویژن کی صدارت کے لئے سعید غنی کا نام پر اتفاق کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

حالیہ ضمنی الیکشن میں کراچی سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے سعید غنی اس وقت پیپلز پارٹی کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری ہیں، کراچی ڈویژن کیلئے صدارت کی اس دوڑ میں نجمی عالم اور وقار مہدی بھی شامل تھے مگر پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زردای نے کراچی ڈویژن کی صدارت کا قرعہ سعید غنی کا نام نکال کر پارٹی کو نام تجویز کر دیا۔