وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے


کراچی (24 نیوز): وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل پورٹ قاسم پر ایل این جی کے منصوبے کی بنیاد رکھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر آج شام 6 بجے کراچی جائیں گے، وزیراعظم کراچی پہنچنے کے بعد آج گورنر ہاؤس میں پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

 

وزیراعظم شاہ خاقان عباسی سے کل صبح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ناشتہ پر ملاقات کریں گے، جس کے بعد پورٹ قاسم کے لئے روانہ ہونگے، پورٹ قاسم میں وزیراعظم پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم اور پاکستان گیس پورٹ لمیٹد کی جانب سے شروع کئے جانے والے ایل این جی پروجیکٹ کی بنیاد رکھیں گے۔