پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی امریکی ڈاکٹر کو ملازمت کی پیشکش


سیالکوٹ ( 24 نیوز ) سیالکوٹی منڈے سے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کے لیے آنے والی امریکن ویٹرنری ڈاکٹر ماریا کے لیے پاکستانیوں کا تحفہ, ڈیری لیک نے بطور ٹرینگ مینجر کی جاب آفر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نو بیاتا جوڑے سے ملاقات کیلئےفیصل آباد سے ڈیری لیک کا وفد سیالکوٹ پہنچ گیا، وفد کی جانب سے پھولوں کے ساتھ قرآن کریم کا تحفہ بھی پیش کیا گیااور  ماریا کو ڈیری لیک میں بطور ٹرینگ مینجر کی جاب آفر کر دی، وفد نے پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ماریا کا کہنا تھا کہ جاب آفر کرنے پر ڈیری لیک کی شکر گزار ہوں،  اس آفر کے بعد  پاکستان میں بھی معاشی تحفظ محسوس کر رہی ہوں۔ کاشف کی محبت پاکستان لائی ہے  مگر پاکستانی عوام کی محبت دیکھ پاکستان سے بھی پیار ہوگیا ہے، بے پناہ محبت پر پاکستانی عوام کی شکرگزار ہوں۔

یاد رہےکہ 41 سالہ ماریا ویٹرنری ڈاکٹر   ہیں اور حال ہی میں انہوں نے 21 سالہ  پاکستانی نوجوان کاشف سے اسلام قبول کرنے کے بعدشادی کی ہے۔