حسینہ واجد پر بنائی گئی فلم

حسینہ واجد پر بنائی گئی فلم "اے ڈاٹرز ٹیل" تنازع کا شکار


24 نیوز : فلم کے اشتہار میں غلط اسپیلنگ سے مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی، سینما بورڈ پر ٹیل کو TALE کی بجائےTAILلکھ دیا گیا،  حسینہ واجد کے حامی  نےسینما کے مالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

 بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد پر بنائی گئی فلم " اے ڈاٹرز ٹیل "  تنازع کا شکار ہوگئی، اشتہار میں فلم کے نام کے سپیلنگ غلط ہونے سےمضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی، فلم کا نام " اے ڈاٹرز ٹیل " ہے مگر سینما بورڈ پر ٹیل کو ٹی اے ایل ای کی بجائے ٹی اے آئی ایل لکھ دیاگیا، غلط اسپیلنگ سے فلم کا مطلب ایک بیٹی کی دم بن گیا، حسینہ واجد کے حامی نے ایسا کرنے پر سینما کے مالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر 9 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔