اسلام آباد(24نیوز) وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری دیدی, پالیسی کے تحت برآمدات بڑھانے کیلئے خام مال کی درآمد پر ٹیرف میں کمی کی جائے گی.
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 10،10pmدسمبر 2019
وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری دیدی. پالیسی کے تحت ٹیرف پالیسی بورڈ تشکیل دینے اور وزارت تجارت میں ٹیرف پالیسی سنٹر قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے. ٹیرف پالیسی کو ریونیو کی بجائے تجارتی پالیسی کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا ئے گا.ٹیرف پالیسی کے تحت ایکسپورٹ، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسابقت میں بہتری لائی جائے گی.