وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کےآزادی مارچ کوعوام نےمستردکردیا، اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں،عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہیں جاتے،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو عوامی رابطوں کی ہدایت کردی،معیشیت آئی سی یو سے نکل کر درست سمت میں چل پڑی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپیل کے لیے وزرا سے رائے بھی مانگی،فواد چودھری، فیصل واوڈا، علی زیدی کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا مشورہ دیا،وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مخالفت کی،فروغ نسیم، شہزاد اکبر نے کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

ان کا کہناتھا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کی جاسکتی ہے، وفاقی کابینہ نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کا اصولی فیصلہ کرلیا۔