وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات



اسلام آباد( 24نیوزوزیراعظم عمرا ن خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی امور پر بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید   وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں  قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات کرچکے ہیں، جس میں ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورپاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔