خبردار!بینک میں بھی آپ کے پیسے محفوظ نہیں


اسلام آباد( 24نیوز ) بینکوں میں اپنے پیسوں کو محفوظ سمجھنے والے شہریوں کیلئے بری خبر،اب کسی کا بھی اے ٹی ایم کارڈ بھی اب محفوظ نہیں رہاکیونکہ پیسوں والی مشین میں استعمال ہونے والے تمام آلات اور ٹیکنالوجی اب مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے جسے نوسر بازوں اور فراڈیوں کو باآسانی رسائی حاصل ہے، 24 نیوز نے ایک ایسے ہی اے ٹی ایم سکینڈل کو سامنے لایا ہے۔

آجکل پلاسٹک منی کا دور ہے اور لوگ شاپنگ وغیرہ کے لئے نقد رقم کے بجائے زیادہ تر اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہیں جبکہ چیک کے ذریعے رقم نکلوانے کی بجائے اے ٹی ایم کو ترجیح دی جاتی ہے اور اسے آسان اور محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اب اے ٹی ایم بھی محفوظ نہیں رہا، آپکو یہ جان کر بڑی حیرت ہوگی کہ نوسر باز اب آپکے اکاونٹ سے جعل سازی کرکے رقم نکال سکتے ہیں۔

سائبر کرائم حکام کی شہریوں سے اپیل ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت مشین کو ایک مرتبہ چیک ضرور کریں۔