رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، نہال ہاشمی پھر اداروں کیخلاف بول پڑے


کراچی( 24نیوز )جیل کی ہوا کھائی نہال ہاشمی کو پھر بھی سمجھ نہ آئی،ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے ایک بار پھرملک کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم اور ایف سولہ طیارے صرف دکھاوے کیلئے ہیں۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آٹھ لاکھ فوج زمین کا ایک انچ بھی نہ حاصل کرسکی،جوش خطابت میں کسی کو بھی نہیں بخشا ملک کا خیال بھی نہیں رکھا ،جو زبان پر آیا بول دیا۔

یاد رہے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدالت کیخلاف بھی توہین الفاظ بولے تھے جس پر ان کو سینیٹر شپ سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہ تک جیل میں بھی رہنا پڑا۔