تعلیمی اداروں میں طلباء کی زندگیوں سے کھلواڑ جاری

تعلیمی اداروں میں طلباء کی زندگیوں سے کھلواڑ جاری


اسلام آباد(24 نیوز) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات فروشی کا انکشاف ،  پولیس کے مطابق منشیات کی فراہمی میں یونیورسٹی سٹاف ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹلز اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں لڑکیاں بھی منشیات کی لت میں لگ گئیں ہیں۔ تھانہ سیکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ شبیر تنولی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں ہیروئن، چرس اور افیون کی سپلائی کی جاتی ہے، واقعہ میں یونیورسٹی ملازمین شامل ہیں، یونیورسٹی میں ہیروئن سب سے زیادہ بکتی ہے۔

ایس ایچ او  شبیر تنولی کا مزید کہنا  تھا کہ  ہم منشیات استعمال کرنے والوں سے زیادہ بیچنے والوں پر فوکس کر رہے ہیں، انہوں نےوالدین سے ہدایت کی کہ موت بیچنے والوں سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔