شیخ رشید نے مولانا کو کھری کھری سنا دیں



لاہور( 24نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو فضل الرحمان کو اقتدار نہیں ملے گا، جمہوریت کو شب خون لگا تو 400سے 600 لوگ اندر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جب بھی علماء نے تحریک چلائی ، مارشل لاء لگا،سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو فضل الرحمان کو اقتدار نہیں ملے گا، جمہوریت کو شب خون لگا تو 400سے 600 لوگ اندر ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے،مولانا کو فیس سیونگ دی جا سکتی ہے، مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے،جے یو آئی(ایف) نے ابھی تک دھرنے کی بات نہیں کی ، مدرسے دین کے مینار ہیں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ان کا مزیدکہناتھا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگار ہے ، اس پر بات کروں تو عمران خان ناراض ہو جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان او رآرمی چیف ایک ہی جمہوری گاڑی کے دو پہیے ہیں،مانتے ہیں ملک میں بیروزگاری ، مہنگائی اور ادویہ مہنگی ہوئی ہیں،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کی وجہ سےسابق حکمران ہیں۔