یورپ کے ٹاپ فٹبال کلبوں میں جنگ چھڑ گئی

یورپ کے ٹاپ فٹبال کلبوں میں جنگ چھڑ گئی


بارسلونا ( 24نیوز ) یورپ کے ٹاپ فٹبال کلبوں میں جنگ چھڑ گئی، چیمپئنز لیگ کا سنسنی خیز آغاز ہوگیا، بارسلونا اور لیونل میسی نے پہلے ہی میچ میں گولز کی بارش کردی، لیورپول اور انٹرمیلان بھی پہلے امتحان میں کامیاب ہوگئے۔

بارسلونا اور لیونل میسی کا چیمپئنز لیگ میں شاندار آغاز، میسی کی ہیٹرک کی بدولت پی ایس وی کو 0-4 سے عبرت ناک شکست دے دی۔ بارسلونا کی جانب سے موسیٰ ڈیمبیلے بھی گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب گزشتہ سال کی فائنلسٹ لیورپول اور پیریس سینٹ جرمن میں کانٹے کا مقابلہ رہا،لیورپول کے سٹرائکر روبورٹو فرمینو نے میچ کے انجری ٹائم میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 2-3 سے کامیابی دلوائی۔

ایک اور میچ میں اٹالین کلب انٹر میلان نے ٹوٹنہم کے خلاف 0-1 سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 1-2 سے جیت اپنے نام کرلی، انٹر میلان کی جانب سے ماٹیس ویسینو نے 92 ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔