پاک بحریہ کا شاندار کارنامہ، 3 ٹن حشیش برآمد کرلی

پاک بحریہ کا شاندار کارنامہ، 3 ٹن حشیش برآمد کرلی


24نیوز: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی حشیش برآمد، منشیات سے لدی کشتی قبضے میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی قبضے میں لی جس پر 3 ٹن حشیش بھی برآمد کرلی ہے، اس حشیش کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، حشیش کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندرمیں غیرقانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایسے مشترکہ آپریشن جاری رکھے گی۔