سرکاری افسران دل تھام لیں ،چیف جسٹس نے تنخواہوں میں۔۔۔۔

سرکاری افسران دل تھام لیں ،چیف جسٹس نے تنخواہوں میں۔۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز)چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے بعد پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی ،سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کو دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے بعد پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے لیے بھی تنخواہوں سے کٹوتی ہوگی۔پنجاب کابینہ کی1ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈکو دینے کا حکم جاری کردیا گیا۔ سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کو دی جائے گی،جبکہ سرکاری ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈز کو جاری کی جائے گی ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا ، محکمہ خزُانہ کی جانب سے کٹوتی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیںصوبائی محکموں کے ماتحت ذیلی ادارے اور پبلک کمپنیوں کے افسران وُملازمین بھی شامل ہیں۔