ملک بھر میں مختلف حادثات ، 11افراد جاں بحق

ملک بھر میں مختلف حادثات ، 11افراد جاں بحق


(24 نیوز) گوجرخان میں دو گروپوں میں تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی نے تین بچوں کی جان لے لی، صادق آباد میں مسافر ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں دو گروپوں میں ٹرالی کھڑی کرنے پرجھگڑا ہوا، ملزم وسیم کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری کیخلاف ایکشن لے لیا، تھانہ کھنہ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ نجی ہسپتال میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر تھانہ کھنہ پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے، ملزمان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسی طرح نارووال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوسال کی بچی کی اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی، خاتون اغوا کار جیسے ہی مین گیٹ پر پہنچی تو بچی نے رونا شروع کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقعہ پہلے رونماہ نہیں ہوا، تحقیقات کرائی جائے گی اور پتہ کیا جائے گا خاتون کیساتھ ہسپتال میں سے کون ملوث ہے۔

مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں سکول میں کرنٹ لگنے سےاستاد اور تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پول پر گری، جس سے کرنٹ پول میں داخل ہوگیا اور جائے حادثہ پر موجود تین طالب علم اور استاد موقع پر جان بحق ہو گئے۔ بالا کوٹ پولیس نے پرنسپل مجاہد شاہ کو گرفتار کر لیا۔

ایک افسوسناک واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں مسافر ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، عمردرازٹرین پرچڑھنے کی کوشش کررہا تھا کہ دوسرے مسافرنے دھکا دے دیا اور اس طرح عمر دراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ریلوے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

صادق آباد میں بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، بچے سمیت دوسوار جاں بحق ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بس کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے بس ڈرائیور بیلنس برقرار نہ رکھ سکا اور بس موٹرسائیکل سواروں پر چڑھا دی، جس کے باعث بچے سمیت دوسوار جاں بحق ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ متحرک ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سیاحت پر آئے لوگوں کیساتھ یہ واقع پیش آرہا تھا کہ انکا سامان گاڑیوں سے غائب ہوجاتا تھا اور ایسے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔