بےکار دھاتوں سے دلکش فن پارے کی تخلیق کرنیوالا ترک آرٹسٹ

بےکار دھاتوں سے دلکش فن پارے کی تخلیق کرنیوالا ترک آرٹسٹ


استنبول ( 24نیوز ) ترکی کے آرٹسٹ نے بےکاردھات کے ہزاروں ٹکڑوں کو دلکش فن پارے میں تبدیل کردیا۔

استنبول سے تعلق رکھنے والے ترک مصور احمد گنستکین نے بےکار دھاتوں کو آگ اور ویلڈنگ کے ذریعے پہلے چھوٹی چھوٹی کھوپڑیوں اورجانوروں کے سینگوں میں تبدیل کیا اور پھر انہیں اکٹھا کرکے ایک بڑی کھوپڑی پر چسپا کردیا۔ترک مصور نے ساڑھے چار سال کے عرصے میں اس خوبصورت فن پارے کو تخلیق کیا، جس پر دس لاکھ امریکی ڈالر لاگت بھی آئی۔

ترک مصور کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کام کو ہمت اور کوشش سے کرنے کا ارادہ کیا جائے تو انسان کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتا، ایک اچھا مصور اس وقت بنا جاسکتا ہے جب کسی چیز کو اپنے ذہن میں تخلیق کرنے کی صلاحیت ہو۔