قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار


کراچی ( 24 نیوز ) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں سمیت 14 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ تھا۔

دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اسی طرح قائد آباد اور فیروز آباد میں مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے 5 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔