سری لنکن بورڈ کا دورہ پاکستان کےلئے گرین سگنل!!

سری لنکن بورڈ کا دورہ پاکستان کےلئے گرین سگنل!!


لاہور(24 نیوز) کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر،سری لنکا کی کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کے میدانوں پر پھر ہو گی چوکوں اورچھکوں کی برسات، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان کردیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کامزیدکہنا ہے کہ پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سری لنکن ٹیم کوسربراہان مملکت کے برابرسیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اس وقت کھٹائی میں پڑا گیا تھا جب چند روز قبل لنکن بورڈ کوان کی حکومت کی طرف سے مراسلہ ملا ہے کہ ٹیم کوپاکستان میں خطرہ لاحق ہے تاہم لنکن بورڈ نے سیکورٹی انتظامات کوبہترقراردیتے ہوئے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیے گی،کراچی میں3  ایک روزہ اورلاہور میں3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer